ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایپکا گیگا کے زیر اہتمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ملتان میں ہڑتال و تالہ بندی کی گئی اور شمس چو ک احتجاجی ریلی نکا لی گئے۔ جن میں ملتان کے جملہ عہدیداران و ملازمین و جملہ قائدین ایپکا ملتان ڈویژن نے شر کت کی۔ اس جلسہ کی میزبانی کے فرائض محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل ملتان کے عہدیداران و جملہ ملازمین نے ادا کیے۔ جن میں مرکزی صدر ایپکا و چیئرمین گیگا پنجاب چوہدری خالد جاوید سنگیڑا، طاہر عباس شاہ، محمد وسیم خان بلوچ، غلام قاسم بھٹہ سیکریٹری جنرل ایپکا ڈویڑن،چوہری مسعود گجر محمود الحسن،بلال، غضنفر عباس سید عاصم علی، نجم الثاقب،حافظ محمد سلیم،ظہور احمد خان وارث خان، ملک نذر عباس بوسن، شہزاد احمد بٹ، رانا سہیل،محمد رشید خان، قاضی منور حسین، محسن ا سد عباس، کاشف اکرم،محمد سلمان، راشد حسین، خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ PCC ملازمین کی 28 ماہ کی تنخواہیں اور پنشنر کی پنشن یکمشت ادا کی جائیں، 4 سال کے واجبات جو نہیں دیے گئے ادا کیے جائیں، لیو انکیشمنٹ اور 17-A کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے اور انکم ٹیکس کو ختم کیا جائے اور پنشن ریفارمز رولز کا خاتمہ، اس کے علاوہ محکمہ صحت کے ملازمین جو کہ سرپلس کردیے گئے ہیں ان کو فوری طور پر بحال کردیا جائے،
ایپکا گیگاکے زیر اہتمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہڑتال و تالہ بندی
Feb 01, 2025