آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے، سبطین شاہ

Feb 01, 2025

حسن ابدال (نمائندہ نوائے وقت )اقتدار میں بیٹھے ھوئے لوگوں کے ایک جیسے مفادات ھیں۔عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رھی ھے ۔لیکن حکمرانوں کے کانوں تک جو تک نہیں رینگ رھی ھے عوام کے مسائل پر سوچنا یا بات کرنا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل حسن ابدال کے رہنما سید سبطین شاہ راجہ عبد الحمید محمد الطاف اور دیگر مقررین نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی طرف سے ملک میں بڑھتی ھوئی ھوشربا مہنگائی کے خلاف دی گئی کال پر نکالی جانے والی ریلی کے دوران اڈا لاریاں پر خطاب کے دوران کیا  مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیںآسمان سے باتیں کر رھی ھیں ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ھے عوام کے اندر سوئی گیس اور بجلی کے بل جمع کرانے کی سکت نہیں موجود مہنگائی کی لہر نے عوام کی قمر توڑ دی انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو فی الفور ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ورنہ احتجاج کا  سلسلہ  پورے ملک میں دوبارہ شروع کیا جائے گا 

مزیدخبریں