مسلمان ہوں، ندال سے شادی ہوچکی، نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا دعویٰ

Feb 01, 2025

کراچی (سٹاف رپورٹر) نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہاوس پہنچ گئی اور ہیرے کی انگوٹھی گم ہونے کا دعوی کردیا جس پر انتظامیہ نے خاتون کے دعوی کو مسترد کردیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس کے بعد امریکی خاتون شاہراہ فیصل پر واقع گیسٹ ہائوس پہنچ گئی۔ امریکی خاتون نے گیسٹ ہاؤس کے باہر ہی ڈیرے ڈال لئے۔ دریں اثناء اونیجا اینڈریو نے ایک دعوی یہ بھی کیا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور دوسرا دعوی یہ کیا ہے کہ اس کی ندال سے شادی ہو چکی ہے اور میں پاکستان اس لیے آئی تھی کہ یہاں سے ہم دونوں ( اونیجا اور ندال)  نے دبئی جانا تھا۔ امریکی خاتون نے کہا کہ کسی کو میرے مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مجھے اس ہفتے کے اندر 2 لاکھ روپے دیے جائیں۔ دریں اثناء پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہائوس مالکان کی جانب سے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔

مزیدخبریں