شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے موجودہ حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی میں خاطر خواہ کامیاب نہیں ہوئی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کی پیپلز پارٹی کی قیادت بارہا نشاندہی کرچکی ہے اور اب بھی حکومت کی توجہ عوامی فلاح و بہبود کی طرف دلوارہی ہے جس پر (ن) لیگ نے فوری فوکس نہ کیا تو حالات کے ستائے عوام حکومت سے مایوس ہو کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔
حکومت عوامی امنگوںکی ترجمانی میں کامیاب نہیں ہوئی:چوہدری منیر قمر
Feb 01, 2025