
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کر دیا،ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے جس کے باعث ٹرینوں کے کرائے میں 8 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے۔