
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بنچ فیصلہ سنائے گا، پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بنچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔