
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان میں مسلم لیگ ن کا کوئی قصور نہیں، مہنگائی پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کی وجہ سے آئی، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ آنکھیں بند کرکے معاہدہ کیا۔بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کرنا ہماری مجبوری بنی، اگر آئی ایم ایف معاہدہ آگے نہ بڑھاتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، ن لیگ نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کی گئی، ملک بد بخت ٹولے کے سپرد کیا گیا، عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد کو سِیل کر دوں گا، اور اسلام آباد سے جوتے کھا کر بھاگا۔