ڈالرکی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 94 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.89 سے بڑھ کر 268.83 روپے پر بند ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔