قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی 3 فروری بروز جمعہ کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ ہونے جارہی ہے۔دسمبر 2022 میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر خان سے ہوئی تھی. تاہم اب ان کی دوسری اور بڑی بیٹی انشاء آفریدی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شاہین آفریدی پی ایس ایل 8 سے قبل شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دوسری جانب شاہین آفریدی نے پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کردیں ہیں. انہوں نے پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں تھیں۔شاہین شاہ آفریدی نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی جب کہ وہ نیٹس پر کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے اور انہوں نے نیٹس پر پاور ہٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی تھی۔