دنیاپور 319/ڈبلیو بی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے319/ڈبلیو بی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ گیس سلنڈر دھماکے سے2 افراد زخمی ہوئےجنہیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال حکام کے مطابق زخمی افراد کا 90فیصد جسم جھلس چکا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024