فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے ملک بھر میں 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط سے لازم ہوگئی،قانون نافذ ہونے کے بعد اب تک اس ضمن میں دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے ،اب قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ٓصدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کانے ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط چھوٹے تاجروں کا مسئلہ نہیں لہذا آج سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی فراہمی کے قانون پر عملدرآمد پر چھوٹے تاجروں کو کوئی اعتراض نہیں، انجمن تاجران اس کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ّ(ایف بی آر )کےساتھ طے پانےوالے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے جس کے تحت چھوٹے تاجروں کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں،ملک بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں،ایف بی آراور تاجر مل کر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروںکی رجسٹریشن کریں گے۔تاجروں کے لئے ڈائریکٹور یٹ جنرل ریٹیل بھی قائم کیا جاچکا ہے،حکومت اور تاجروں کے مابین طے پانےوالے معاہدے کے تحت 10کروڑ سالانہ ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں ہوگا جبکہ دس کروڑ تک کی ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں پر ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کی جا چکی ہے جبکہ 10کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6لاکھ روپے سے بڑھا کر 12لاکھ روپے کی جاچکی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024