شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے, سچے ہوتے تو عدالت جانے میں 6 ماہ کیوں لگاتے:فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، آپ سچے ہوتے تو عدالت جانے میں 6 ماہ کیوں لگاتے ؟۔ اپنے ٹویٹ میںفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیا ہے ؟ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے ؟ شہباز صاحب! میڈیا پر اثر انداز ہونا آپ کا وطیرہ رہا ہے، جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔