لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے بیرون ملک جانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیاـ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کا نام نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میںمتفرق درخواست پر سماعت ہوئیـ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئےـحمزہ شہباز نے9روزہ دورے پر برطانیہ جانے کیلئے عدالت کو آگاہ کر دیا ہے ـعدالت نے حمزہ شہباز کوبیرون ملک جانے سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھاـحمزہ شہباز کے سفری ٹکٹ کو بھی عدالت میں پیش کیا گیاـ درخواست گزار نے کہا کہ 3سے12فروری تک برطانیہ جارہا ہوں، قطرائیرویز سے بذریعہ دوحہ برطانیہ جاؤں گا،برطانیہ سے 12فروری کی رات کو واپسی ہوگی. حمزہ شہباز کے کیس کی مزید سماعت 13فروری کو ہوگیـ
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024