اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مشاورتی اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ پارٹی صدر اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف ، پارٹی چیئرمین سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق ، سینیٹر پیر صابر شاہ ، احسن اقبال دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی جیل میں صحت ، پارٹی اور سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اہم ملکی معاملات پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں ، باہمی تعاون پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پارٹی کے محدود غیر رسمی اجلاس کے دوران عوامی مسائل پر اپوزیشن کے لائحہ عمل اہم معاملات پر پارٹی موقف پر بات کی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اہم معاملات پر اعتماد میں لیا اور واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38