نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، علاج ملک میں ہو یا ملک سےباہر : ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان
لاہور: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جلد سے جلد فراہم کی جائے ، رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ ان کا علاج ملک میں ہو گا یا ملک سے باہر کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ ابھی تک نہیں ملی، وہ رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، اب تک کسی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ڈاکٹر عدنان نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جلد سے جلد فراہم کی جائے، رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے نواز شریف کی صحت پر خدشات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ نواز شریف کا علاج ملک میں ہو گا یا ملک سے باہر کرایا جائے گا۔