دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست کے دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی ہے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 20اورز میں ویسٹ انڈیز کو132رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 31اور جویریہ خان 26 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض بالترتیب 25ور 23 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہیں۔بعدازاں ویسٹ انڈیز نے بھی مقررہ 20اوورز میں 132رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71رنز سے شکست دے دی تھی۔اس طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024