لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام جاپانی کیلنڈروں کی نمائش
لاہور)کلچرل رپورٹر)جاپانی سفارتخانے اور لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام جاپانی کیلنڈروں کی نمائش کا انعقادہوا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے ہیڈ آف پبلک آفئیرجاپان ایمبیسی تکاہیرو تامورا ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ لاہورآرٹس کونسل الحمراء ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے، الحمراء میں جاپانی کیلنڈرز کی نمائش سے جاپانی قوم کے علم و فکر اور تہذیب و تمدن کو سمجھنے میں مدد ملے گی،پاکستان اور جاپان ثقافت کے شعبہ میں مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہیڈ آف پبلک آفئیرجاپان ایمبیسی تکاہیرو تامورانے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بالخصوص لاہورکے عوام مہمان نوازی میں اپناکوئی ثانی نہیںرکھتے،لاہور باغات کا شہر اور ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہے،الحمراء میں ہونے والی نمائش سے پاکستانی عوام کو جاپانی کلچر سے آگاہی حاصل ہوگی۔انھوں نے مزید کہاجاپانی کیلنڈ ر زکی نمائش میںہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر الحمرا انتظامیہ کا میں شکرگذار ہوں۔ واضح رہے یہ نمائش الحمراآرٹ گیلری میں 6فروری 2019تک جاری رہے گی۔جس میںایک سو کیلنڈر زکے ذریعے جاپانی کلچر کے مختلف رنگ نمایاں کئے گئے ہیں۔