کرپشن کے خاتمہ کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:چودھری آصف سندھو
رائے ونڈ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءچوہدری آصف علی سندھو نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم سب کو جو کچھ ملک نے دیا وہ ہم پر قرض ہے ،ہم نے یہ قرض ملکی ترقی میں حصہ ڈال کر اورکرپشن کا خاتمہ کرکے اتارنا ہے، اپوزیشن پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر نہیں نیب کی بات کرتی ہے، کرپشن میں ملوث سیاسی لیڈر این آر او مانگ رہے ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو ہنر سیکھائیں گے، ملک میں سرمایہ کاری لانے کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،کاروباری طبقے کے لیے ٹیکسوں کی تعداد 47 سے کم کرکے 16 کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان کے سیاحت کیلئے چھپی ہوئی جنت ہے، عمران خان کی نئی ویزا پالیسی کے تحت 50 ممالک کے لئے ایئرپورٹ پر ویزا کا اجراءتاریخ ساز اقدام ہے، پاکستان بیرون ممالک سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ملک ہے، حکومت بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دے گی۔