پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے گروپ آف گریویٹیشن اینڈ کاسمولوجی کے زیر اہتمام عبدالسلام انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس اٹلی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ، ایم پی ڈی آئی جریدہ اور پاک لینڈ بلڈرز کے اشتراک سے ’کائنات کے راز اور کشش ثقل ‘ کے موضوع پر منعقدہ پہلی پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب الرازی ہال میں منعقدہ ہوئی ۔نامور سائنسدان ڈاکٹر سٹیفن ہاکنگ کے نام سے منسوب کی گئی۔ کانفرنس میں چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، پاکستان میں ریلیٹیویٹی گروپ کے بانی پروفیسر ڈاکٹر اصغر قادر،ملکی و غیر ملکی محققین ، فیکلٹی ممبرا ن اور طلباﺅ طالبات نے شرکت کی۔