کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے:احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) 5فروری یوم یکجہتی کشمیر،اہلسنت والجماعت ملک بھر میں بھرپورمنائے گئی،کشمیر میں جاری انڈین مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے،طویل عرصہ سے کشمیر عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے جارہے ہیں،انڈیا فوج کشمیر ی عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کیا ،انہوں نے کہا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ،کشمیر ی عوام کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے تک پاکستان کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا رہے گا۔