سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا جائے : عتیق الزمان
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق کرکٹر عتیق الزمان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے دفاع میں بول پڑے۔ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ عتیق الزمان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔ سرفراز احمد پاکستان کا کامیاب کپتان ہے۔ان پر تنقید کرنے والے کرکٹرز ذاتی طور پر سرفراز احمد کو پسند نہیں کرتے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر آئی۔