سیشن عدالت نے قتل کے ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سیشن عدالت نے قتل کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے ملزم طاہر کو بری کرنے کا حکم دیا۔ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2016ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ،ملزم پر دوست وسیم علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔