ٹریکر کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈولفن،پیروفورس کی ٹریکر سروس بند کردی
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن اور پیرو فورس کی مانیٹرنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ۔ ٹریکر کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ٹریکر سروس بند کردی ہے۔ تفصےلات کے مطابق لاہور پولیس نے 550 ڈولفن بائیک اور 120 پیرو فورس کی گاڑیوں میں ٹریکرلگائے تھے، ٹریکر لگانے کا مقصد ڈولفن اور پیرو فورس کی نقل وحرکت پر نظر رکھنا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولےس کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر کمپنی نے ڈولفن اور پیرو فورس کی مانیٹرنگ کے لئے لگانے جانے والے ٹرےکر بند کر دئیے ہیں۔ پولےس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکر جلد بحال ہو جائیں گے۔