چین: 15افراد کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی
چنگ شا (آئی این پی/شِنہوا)چین کے مرکزی صوبے ہنان میں ایک شہری کو 15افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا دیدی گئی ہے۔ یانگ زن ین پر یہ الزام تھا کہ اس نے جان بوجھ کر ہینگ ڈانگ کائونٹی کے چوک میں ایک ہجوم پر اپنی لینڈ کروزر چڑھا دی تھی۔ اوراتر کر لوگوں پر چاقو اور بیلچے سے حملہ کر دیا۔