لیاری گینگ وار کاشوٹر گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر) رسالہ پولیس نے لیاری گینگ وار میں ملوث ایک شوٹر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نثار عرف پان والا بدنام زمانہ ملزم استاد تاجر کا کمانڈر اورقتل اقدام قتل اور بھتہ خوری کے مقدمات میں ملوث ہے وہ کافی عرصہ اندرون سندھ میں روپوش رہنے کے بعد حال ہی میں کراچی واپس آیا تھا۔