تنخواہ کم ہے، نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیدیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹرز نے تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے استعفے دیئے۔ نیب پراسیکیوٹرز نے اپنے استعفے پراسیکیوٹر جنرل کو ارسال کر دیئے۔