کے ایم سی کا کارنامہ: 3 سو خاکروب تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر فارغ
کراچی ( علی عباس)بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایک اور کا رنا مہ آٹھ ماہ قبل کنٹریکٹ پر رکھے گئے 3سو خا کروبو ں کو تنخواہو ں کی ادائیگی کے بغیر فارغ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ہیو من ریسورس نے آٹھ ما ہ قبل تقریبا ً3 سو خا کر وبو ں کو بھرتی کیا تھا جس کا مقصد شہر کو کو ڑے اور گندگی سے نجا ت دلا نا تھا ان خا کروبوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی نا معلو م مقامات پر خدمات حا صل کر تی رہی کیو نکہ شہر بھر میں کو ڑے اور گندگی کا راج ہے شہر کے کئی مقا مات سے کو ڑے اور گندگی کو صاف نہیں کیا جا سکا آٹھ ماہ کی تنخواہو ں کی ادائیگی کے کیلئے جب خا کروبو ں نے آواز اٹھائی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خلا ف مظاہرہ کیا تو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے خاکر وبو ں کو تنخواہو ںکی ادئیگی کے بجا ئے فارغ کردیا ہے ۔