آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی بطورصدر اثاثے چھپائے: عثمان ڈا ر
اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زرداری کی وکٹ اڑنے والی ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔ آصف زرداری سرٹیفائیڈ دستاویز کو جھٹلا نہیں سکتے، 2بلٹ پروف گاڑیاں ڈکلیئرڈ نہیں۔ اور بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی 2013میں بھری گئیتفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے جمعرات کومیڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جعلی اکائونٹس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ، آصف زرداری نے بطورصدر اپنے اثاثے چھپائے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے نام پر نیویارک اپارٹمنٹ کااس سال بھی ٹیکس جمع ہوا، جے آئی ٹی میں بھی آصف زرداری کے نیویارک اپارٹمنٹ کا ذکر ہے۔انھوں نے کہا خواجہ آصف اور آصف زرداری کے کیس میں واضح فرق ہے، آصف زردار ی سرٹیفائیڈ دستاویز کو جھٹلا نہیں سکتے ، ان کے پاس 2بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جو ڈکلیئرڈ نہیں اور بلٹ پروف گاڑیوں کی ڈیوٹی 2013میں بھری گئی، جس شخص کے نام پرڈیوٹی بھری گئی وہ 2008میں ہی انتقال کرچکا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم امیروں کو نہیں غریبوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔