تحریک انصاف، اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پررضامند، ق لیگ کو پیشرفت کی امید
لاہور (مبشر حسن، دی نیشن رپورٹ) تحریک انصاف آئندہ دنوں میں اصولی طور پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے پی ٹی آئی کی حالیہ ملاقات سے جمود ٹوٹ گیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کے تناظر میں وعدے پورے کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ معاملات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں پیشرفت کی توقع ہے۔ مجھے یقین نہیں حکومت تمام مطالبات پورے کرے گی یا نہیں۔ ہمارے ساتھ سنٹر اور پنجاب میں 2 وزارتوں کا وعدہ کیا گیا تھا جو ابھی پورا ہونا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرورنے بتایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) آئندہ الیکشن مل کر لڑیں گی مسلم لیگ (ق) کے خدشات دور کریں گے۔