بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا حساب دینا پڑے گا: حافظ سعید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اتحادی ملکوں کے افغانستان سے نکلنے پر پاکستان محفوظ ملک اور مضبوط قوت بن کر ابھرے گا۔مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ دنیا کا منظر تبدیل کر رہا ہے۔ مشکلات، پریشانیاں اور آزمائشیں ضرور ہیں لیکن مسلمانوں کی کامیابی یقینی ہے۔ مودی کے سبھی سہارے بکھر رہے ہیں۔ غاصب بھارت کو نہتے کشمیریوں اور ہندوستانی مسلمانوں پر مظالم کا حساب دینا پڑے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہماری منزل مضبوط،طاقتور اور فلاحی پاکستان سیمینار سے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی امیر جماعۃ الدعوۃ گوجرانوالہ زون ،حافظ عبدالرئوف،فرحان زکریا کشمیری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ صلیبی، ہندو اور یہودی پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انڈیا پاکستانی دریائوں پر ڈیم تعمیر کر کے ہماری زراعت، صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچارہا ہے۔