سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے، ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے: را نا ثناء اللہ
لا ہو ر (آ ئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے،جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ ریاست اور حکمرانوں کا ظلم اور زیادتی ہے، جمعرات کولاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت ملوث ہے اور روایت ہے جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ ریاست اور حکمرانوں کا ظلم اور زیادتی ہے، یہ ظلم بھی اب ختم ہونے والا ہے،ا ن کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی بار بار گالی دے تو دبا ئو کے باعث جواب دینا پڑتا ہے۔ ان لوگوں نے ہماری قیادت کو گالیاں دیں اور ہمیں چور ڈاکو کہا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ہم نے کہا ملک اس سب کا متحمل نہیں ہوسکتا،نواز شریف کو بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔