جا معہ کراچی سینڈیکٹ کی نشست پر ٹیچر ز الائنس کی کا میا بی
کراچی(نیوزرپورٹر)جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ کی نشست کے انتخابات میں ٹیچرز الائنس کی کامیابی نے ٹیچرز فورم کے لیے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ۔ سینڈیکیٹ میں ٹیچرز فورم کی ایک رکن کی نمائندگی رہ گئی۔غفران عالم لیکچرار سے اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے بعد سینڈیکیٹ میں نمائندگی کی سیٹ خالی ہوگئی تھی جس پر گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں 141لیکچرار میں سے 25لیکچرار چھٹیوں پر جانے پر 116لیکچرار نے اپنے ووٹ کا استعمال کرنا تھا جس میں سے 88ووٹ ڈالے گئے نتخابات کے نتائج کے مطا بق ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے عتیق رزاق 49ووٹ لے کرمنتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرزفورم کی حمیرا کنول نے39ووٹ حاصل کئے ۔ اس سے قبل جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں ٹیچرز الائنس کے دو رکن اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے دورکن کی نمائندگی تھی۔ ٹیچرز الائنس کے شاہ علی القدر ، ڈاکٹر محسن جبکہ اب عتیق الرزاق سنڈیکیٹ میں نمائندگی کریں گے ۔ رجسٹرار ماجد ممتاز نے اپنے فرائض کاآخری نوٹیفکیشن بھی اس انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدار کا ہی جاری کیا۔ اس تمام صورتِ حال میں جامعہ کراچی ٹیچرز فورم کے ایک رکن ڈاکٹر صالح الرحمن سینڈیکیٹ میں نمائندگی کریں گے ۔