آل پا رٹیز کشمیر کانفرنس آج ہو گی
کراچی(نیوزرپورٹر) تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت ’’آل پارٹیز کشمیر کانفرنس‘‘ آج شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں ہوگی۔ جس میں سیاسی، مذہبی و کشمیری جماعتوں کے رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے اعلامیے کے مطابق حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک ’’یکجہتی کشمیر کارواں‘‘ 3 فروری کو ہوگا۔ جس کے لیے شہر بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کردی گئی۔ آج جمعے کو شہر بھر کی مساجد میں خطباء و علمائے کرام کشمیر میں جاری بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو موضوع بنائیں گے۔