آل کراچی یونس رضوی انٹر کالجیٹ اردو مباحثہ 9فروری کو ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’آل کراچی یونس رضوی انٹر کالجیٹ اردو مباحثہ 2019‘‘ بعنوان ’’ہم تو مجبور ہیں وقت کے ہاتھوں‘‘ 9 فروری کو خالقدینا ہال میں منعقد ہو گا، کامیاب ہونے والی ٹیم کو ٹرافی اور 25ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ دوم اور سوم آنے والے طالب علموں اور ٹیموں کو ٹرافی اور مباحثے میں شرکت کرنے والے تمام طالب علموں اور ٹیموں کو اسناد دی جائیں گی، ایس ڈبلیو او کے میڈیا کوآرڈینیٹر قاری ہلال احمد ربانی نے مقابلے میں شرکت کے خواہش مند کالجز اور یونیورسٹیز کے طالبعلموں سے کہا ہے کہ وہ مباحثے میں شرکت کے لئے 7 فروری 2019 ء تک ایس ڈبلیو او کے دفتر واقع خالقدینا ہال ایم اے جناح روڈ سے فارم حاصل کرکے اپنے ناموں کا اندراج کرالیں۔