کو رنگی کیمپس میں تدریسی عمل 2020 سے شروع ہو گا ، قاضی خا لد علی
کراچی(نیوزرپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء (ذیبول) کے بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ذیبول کے کورنگی میں زیر تعمیر شہید بینظیر بھٹو کیمپس کو امسال دسمبر تک مکمل دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ذیبول نے جنوری 2020 سے مرکزی کیمپس میں تدریسی عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بات انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کیمپس کا دورہ کرنے والے برطانیہ کی یونیوسٹی آف نارثمپٹن کے اعلیٰ سطحی وفد سے بات کرتے ہوئے کہی۔ وفد جامعہ نارثمپٹن کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر نک پٹ فورڈ، ڈین ہیلتھ سائنسز پرفیسر ڈاکٹر اسٹیوّ–او- برائن اور ڈین فارن کولیبوریشنز پروفیسر ہیسٹنگز میکنزی پر مشتمل تھاجبکہ ذیبول کے رجسٹرار سید شرف علی شاہ اور ڈائریکٹر فائنانس عامر بشیر قاضی خالد کے ہمراہ تھے۔ ذیبول برطانوی جامعہ سے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اشتراک عمل کے معاہدے پر وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل کی اجازت کے بعد امسال جون سیعمل درامد شروع کردے گی۔ قاضی خالد نے وفد کوکلاس رومز کی تعداد کل رقبیاور دیگر سہولیات کی تفصیلات بتائیں۔