سینیٹ کمیٹی،ٹیکسٹائل کو ہم وہ توجہ نہیں دے سکے جو دینی چاہیے تھی ،سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے ٹیکسٹائل کو ہم وہ توجہ نہیں دے سکے جو دینی چاہیے تھی ٹیکسٹائل کی ان پٹ کاسٹ کے لیے ساڑھے تین سے چار ارب ڈالر امپورٹ کرنی پڑتی ہے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ایک سطح پر ہے جسکا مطلب ہے کہ اس کو فروغ نہیں دیا جاسکا، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورم پورا نہ ہو نے اور اراکین کمیٹی کا موسم خرابی کی وجہ سے شرکت نہ کرنے پر اجلاس منسوخ کر دیاگیا ۔ وزارت کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی سید شبلی فراز نے کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک لیکر جانا ہے،کپاس کی پیداوار کی جگہ کچھ اور فصلوں نے لے لی۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل منسٹری اکیلے کچھ نہیں کرسکتی دیگر وزارتوں سے ملکر کام کرنیکی ضرورت ہے،۔ انہوں نے کہاکہ مشیر تجارت و ٹیکسٹائل روڈ میپ دیں ویلیو ایڈیشن کیوں نہیں ہو رہی ،یہ معلوم ہونا چاہیے اگلی میٹنگ میں ٹیکسٹائل سٹی پر بریفنگ دیں ۔