چین ،دنیا میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک بن گیا
بیجنگ(کامرس ڈیسک)چین میں گذشتہ سال5.73فیصد کے اضافے سے سونے کی کھپت1151.43ٹن تک پہنچ گئی۔یہ گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں بڑی کھپت تھی۔چین مسلسل6برسوں سے دنیا میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے۔صنعتی اعدادوشمار کے مطابق سونے کے زیوارت کی کھپت5.71فیصد کے اضافے سے736.29ٹن جبکہ سونے بارز کی کھپت319فیصد کے اضافے سے285.2ٹن رہی۔چینی سونا ایسوسی ایشن کے مطابق صنعتی اور دیگر استعمال کیلئے سونے کی کھپت17.48فیصد اضافے کیساتھ105.94ٹن ریکارڈ کی گئی۔