انٹرنیشنل کک باکسنگ میں ایران کی پہلی ،پاکستان کی دوسری پوزیشن
کراچی( اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے آذربائیجان میں جاری انٹرنیشنل کک باکسنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ گولڈ،اور تین سلور میڈل کے ساتھ رنراپ رہی۔ ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کک باکسنگ کی 12 رکنی ٹیم نے 25 سے 30 جنوری کو منعقدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ اینڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ آذربائیجا ن شرکت کی۔ٹیم کوئٹہ سے براستہ دبئی دوسری پرواز سے ٹیم وسط ایشائی ریاست آذربائیجان پہنچی ، پاکستانی ٹیم ویمنز کھلاڑیوں نے پہلی بار شرکت کی، جبکہ 5 مینز کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔اس ایونٹ میں دنیا کے 6 ممالک شریک تھے ، جس میں پاکستان ،روس، ایران،جارجیا،کروشیا اور میزبان آذربائیجان کی ٹیموں نے شرکت کی ۔پاکستان کک باکسنگ کی ٹیم نے مجموعی طور پر 5گولڈ میڈل اور 3 سلور میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا پرچم سربلند کیا،پاکستانی مرد کھلاڑی محمد سہیل نے جارجیاکے کھلاڑی کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ عطاء اللہ نے بھی جارجیا کے پلیئر کو مات دی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، خواتین کھلاڑیوں میں فاطمہ نے ایران کی سعیدہ نے آذربائیجان اور رضیہ بتول نے روس کے کھلاڑیوں کو شکست دیکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پاکستان کے احسان اللہ نے ایران ، گل محمد نے کروشیا اور نجیب اللہ نے جارجیا کے کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔ پاکستان ٹیم آفیشل سمیع اللہ کاکڑ ،منیجر سید حاجی عبدالمنان اور کوچ منصور احمد درانی تھے۔ پاکستان ٹیم بدھ30 جنوری کو آذربائیجان سے کوئٹہ ائیر پورٹ واپس پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر پاکستان کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ۔ سندھ کک باکسنگ کے سیکریٹری صابر بلوچ ، عبدالو ہاب درانی ، اقرار ٹائیگر، محمد خان ، انور شاہ ، گوہر گل ، مطیع اللہ شاہ،اسد اللہ ،مقبول سومرو، فدا حسین بلوچ اور گولڈ میڈلسٹ گورنمنٹ آف سندھ ، چیئرمین سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن سعید عالم نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن سمیع اللہ کاکٹرو سیکریٹری منصور احمد درانی،ٹیم منیجر سید حاجی عبدالمنان اور پاکستان کک باکسنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آئندہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کانام روشن کرے گی۔