ٹی- ٹین انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں بحریہ یونیورسٹی کی سیمی فائنل میں رسائی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کھیلوکرکٹ ٹی- ٹین انٹر یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں بحریہ یونیورسٹی کی سیمی فائنل میں رسائی۔گروپ A کے پہلے میچ میںبحریہ یونیورسٹی کراچی اور پی-ای-ایف کیٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میںبحریہ یونیورسٹی کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 117 رنز 5کھالاڑی آئوٹ ہوئے , عمر بن ریاض نے38 رنز اور حافظ محمد جسیم 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں, دوسری انگنز میںپی-ای-ایف کیٹ مقررہ 10 اوور میں102 رنزبنا سکی, اس طرح بحریہ یونیورسٹی کراچی15رنز سے جیت کر میچ اپنے نام کیا-دوسرہ میچ بحریہ یونیورسٹی کراچی اور سر سید یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سر سید یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں 69 رنزبنائے،, دوسری انگنز میںبحریہ یونیورسٹی کراچی10اوور میں 70 رنز بناکر میچ اپنے نام کیاجس میں راجہ قمرنے 1 چھکے اور 3 چوکے کی مدد سے 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں -تیسرا میچ بحریہ یونیورسٹی کراچی اور انڈس یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس میں انڈس یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوور میں92 رنزبنائے،, دوسری انگنز میںبحریہ یونیورسٹی کراچی نے 9اوور میں94رنز بنا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس میں توصیف ریاض نے50 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اد اکیا-ڈائریکٹر بحریہ یو نیورسٹی کراچی کیمپس کموڈور مزمل حسین ایس آئی (ایم )نے اس شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔