ملیر فیسٹول میچ میںفریال جیم خانہ نے عارف الیون کو 48رنز سے شکست دیدی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) ملیر فیسٹول میچ میںفریال جیم خانہ نے عارف الیون کو 48رنز سے شکست دیدی،میچ کی خصوصیت آرباز خان کا آل رائونڈ کھیل ،علی شیر، عدیل علی خان، ذوھیب کی عمدہ کارکردگی تھی،فریال جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں 248رنز کا ٹارگٹ دیا، آرباز حنیف 55، علی شیر54،عدیل علی خان34اور شرجیل رزاق نے27رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ذوہیب نے چار وکٹیں حاصل کیں،جواب میں عارف الیون199رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،عزیر 31،راشد28، نوید نے27اور احسن نے 25رنز اسکورز بنائے،امیر سلطان ،نوید نے3 ،3،آرباز حنیف اور ریاض خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں،میچ کے منصف محمد ریاض خان نے شاندار آلرائونڈ کارکردگی پر فریال جیم خانہ کے آرباز حنیف کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا ۔