انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے ٹرائیلز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے ٹرائیلز 2اور 3فروری کو سکسٹین اسٹار گراؤنڈفیڈرل بی ایریا پر 3بجے سہہ پہرہونگے۔ سیکریٹری سینٹرل محمد سلیم پٹنی نے ڈی ایف اے سینٹرل سے الحاق شدہ کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کلب کے 4کھلاڑیوں کے نام اپنے کلب کے لیٹر ہیڈ پر تحریر کرکے مذکورہ تاریخ اور مقام پر سلیکشن کمیٹی کے ممبران کو پیش کریں۔محکماجاتی کھلاڑی ٹرائیلز میں شرکت کے اہل نہ ہونگے۔ حالیہ نیو رجسٹریشن میں کلبوں میں رجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑی ٹرائیلز میں حصہ لے سکتے ہیں تاہم انہیں اپنی رجسٹریشن کی رسید سلیکشن کمیٹی کو دکھانی ہوگی۔سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد عاکف خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔دیگر ممبران میں محمد شمیم، یاسر عرفان ، شیخ اکبر اور محسن یوسف زئی شامل ہیں۔منتخب ٹیم شہید عبداﷲمراد انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔