پہلا حیدر آباد مارشل آرٹس گیمز فیسٹیول کل سے لطیف آباد میں منعقد ہوگا
حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن انٹر نیشنل کے اشتراک سے نیشنل مارشل آرٹس گیمز فیسٹیول 2019ء کے تحت "پہلا حیدر آباد مارشل آرٹس گیمز فیسٹیول "مورخہ2اور 3فروری کو بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد ،حیدر آباد میں منعقد ہوگا ،فیسٹیول کے آرگنائزینگ چیئر مین شی ہان شہزاد احمد ،او ر آرگنائزینگ سیکریٹری ایم فیصل خان نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لئے آرگنائزینگ کمیٹی اور ایونٹ آرگنائزروں کا اعلان کردیا ۔وشو کنگفو کے آرگنائزر سید سلمان جعفری ،تائی کوانڈو کے آرگنائزر راجہ رضوان بھٹی ،جمناسٹک کے آرگنائزر محمد بخش ،JEET KUNE-DOکے آرگنائزر سید اسد علی ،کراٹے اسپورٹس کے آرگنائزر حسن چوہان ،کراٹے فل کنٹیکٹ کے آرگنائزر شمیم رضا نقوی ہونگے۔شی ہان شہزاد احمد نے کہاکہ حیدر آباد میں منعقدہ پہلا حیدر آباد مارشل آرٹس گیمز فیسٹیول کا شاندار انعقاد کھیل کی دنیا میں تاریخ رقم کرے گا انہوںنے بتا یا کہ فیسٹیول میں وشو کنگ فو ،تائی کوانڈو ،جمناسٹک،JEET KUNE-DO ،فل کنٹیکٹ کراٹے اور اسپورٹس کراٹے مقا بلے منعقد ہونگے۔فیسٹیول کا آغاز 2فروری کو اور اختتامی تقریب 3فروری کو منعقد ہوگی جس میں حیدر آباد اورسندھ سے کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات اور کھلاڑی شرکت کرینگے ۔