سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی،سٹریٹ کرائمز میں ملوث6رکنی گینگ گرفتارکر لیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی آئی اے پولیس نے جڑواں شہروں میںڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث6رکنی گینگ گرفتار کرلیا ڈی ایس پی سی آئی اے حا کم خان کی سربراہی میںٹیم نے ملزمان میں محمد ارشدولد الولی سکنہ خیا با ن سر سید راولپنڈ ی، محبت خان ولد اعظم خا ن سکنہ گر جا روڈ راولپنڈی ، اسد حسین ولد اظہر محمودسکنہ قدیر روڈ راولپنڈی ، اصفہان ولد ساجد محمو د سکنہ ڈھو ک کشمیر یا ں راولپنڈی ، زین بٹ ولد اکمل بٹ سکنہ ضیا ء کا لو نی راولپنڈی اورخاور ولد غلام رسول سکنہ ضیا ء کا لو نی راولپنڈی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آ باد میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔