پہلا شاہ فیصل چیمپئنز لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ پنجاب سی سی کی دوسری کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)عادل سلطان کر کٹ اکیڈمی شاہ فیصل ٹائون کے زیرِ اہتمام پہلا شاہ فیصل چیمپئنز لیگ کر کٹ ٹورنامنٹ مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،معراج گرائونڈ پرپنجاب سی سی نے یونائیٹڈ جیم خانہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، میچ کی نمایاں بات سمیع اللہ، عبداللہ ،امیر سلطان، اسامہ ملک اور اسد الرحمن کا عمدہ کھیل تھا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے یونائیٹڈ جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر179رنز اسکورز بنائے،عبداللہ رفائی67،امیر سلطان58رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سمیع نے چار،ساجد نے تین، اسد نے دو اور اسامہ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پنجاب سی سی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ھدف 180رنز 24اوورز میں پورا کر لیا،اسامہ ملک نے شاندار ناقابلِ شکست 56رنز،سمیع اللہ 34،عبید نے 30رنز اسکورز بنائے، اسپنر فہد نے تین وکٹیں حاصل کیں ،پنجاب سی سی کے سمیع اللہ مین آف دی میچ قرار پائے، عبدالرحمن،غلام انور نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ شیراز احمد آفیشل اسکورر تھے۔