طالبعلم کا اقدام خود کشی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بارانی یونیورسٹی میں طالبعلم نے اپنے گلے پر چھری چلاکر اقدام خود کشی کیا، لہو لہان حالت میں گرگیا طالبعلم خضر حیات شعبہ ویٹرینری میں پانچویں سیمسٹر کا طالبعلم بتایا گیا ہے جس نے واش روم میں گلہ کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی جسے لہو لہان حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر میڈیا ارشد نواز نے بتایا کہ یہ طالبعلم قبل ازیں بھی دو بار ایسی کوشش کرچکا ہے طلبہ نے شکائت کی کہ ڈین پاس کھڑے ہوکر زخمی حالت میں طالبعلم کو دیکھتے رہے لیکن ایمبولینس نہ منگوائی گئی ۔