اشاعت اسلام کیلئے پیر گل مبارک کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، حسان حسیب الرحمن
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد گرامی پیر طریقت رہبر شریعت ولی کامل حضرت پیر شیخ گل مبارک رحمتہ اللہ علیہ مرحوم کی یاد میں گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میںعلماء مشائخ عظام ، معروف نعت خواں حضرات و مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی،میزبان پیر ڈاکٹر نور الحق قادری تھے، سجادہ نشین دربار عالیہ عید گاہ شریف پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے لیے پیر کامل حضرت پیر شیخ گل مبارک رحمتہ کی خدمات سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیںمرحوم نے پورے لنڈی کوتل میں مدارس اور دین کے فروغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کی مدارس سے بڑے بڑے علماء کرام پیدا ہوئے جو آج دین اسلام کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں۔