ایف ایف سی نے سال 2018کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے سال 2018کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں خالص منافع 14.44ارب روپے ہے جو 11.35روپے فی شیئر بنتا ہے یہ گزشتہ سال کی نسبت35%زائد ہے۔ کمپنی نے سہ ماہی کیلئے حتمی ڈیویڈنڈ 3.90روپے فی شیئر کا اعلان بھی کیا جو کہ سال 2018کیلئے 8.85روپے فی شیئر مجموعی تقسیم ہے۔ کمپنی نے2522ہزار ٹن یوریا پیدوار سے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے جو کہ 2016کی بلند ترین پیداوار سے صرف ایک ہزار ٹن کم ہے۔