سیکرٹری خارجہ سے شاہد سلیم کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ملاقات
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی ، سابق صدر ایس ایم نسیم، زاہد لطیف خان اور وائس چیئرمین ریجنل ٹریڈ خورشید برلاس شامل تھے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے میں تاجر برادری کاکردار اہم ہے۔ نمائشوں کے کامیاب انعقاد اور وفود کے تبادلوں میں چیمبر آف کامرس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔آر سی سی آئی کے زیر اہتمام بزنس افریقہ ٹریڈ فورم کے لیے دفتر خارجہ تمام تر معاونت ، معلومات اورراہنمائی کرے گا۔