اوپن یونیورسٹی کے تمام پروگرامز کے داخلے آج شروع ہونگے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامزکے داخلے آج )جمعہ یکم فروری(سے ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں ایک ساتھ شروع ہوںگے ۔ مختصر دورانیہ کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اور زرعی کورسسز بھی پیش کئے گئے ہیں۔ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن اور ٹی وی پروڈکشن کے داخلے بھی شامل ہیں۔ٹیوٹرز رجسٹریشن نظام پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیاہے ٗ کوالیفائیڈ اور وسیع تجربے کے حامل اساتذہ کو ٹیوٹرز۔ نیٹ میں شامل کیا جائے گا ۔