تھر میں غذائی قلت، بیما ریاں ،مزید 3 بچے جا ں بحق‘ تعداد 70 ہو گئی
مٹھی (نامہ نگار) تھرپارکر میں بچوں کی اموات رک نہیں سکی ہیں اور جمعرات کو بھی سول اسپتال مٹھی میں مزید تین معصوم بچے فوت ہو گئے ہیں ان میں گاوں ڈابھڑی کے رہنے والے مھرو میگھواڑ کی نومولود بچی۔ اسماعیل بجیر کا 23 دنوں کا بچہ رب ڈنو اور اسلام کوٹ جے جیئن میگھواڑ کی دس دنوں کی بچی سدھیا شامل ہیں اور اس طرح ماہ جنوری کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 70 ہو چکی ہے۔